01ایپ کھولیں اور لاگ اِن کریں
سب کے لیے- فون کے کروم میں بھٹے کا پتہ کھولیں، مثلاً
app.bhatta-manager.com۔ - ایک بار انسٹال کریں: کروم کا ⋮ مینو، پھر Add to Home screen۔ "بھٹہ منیجر" کا نشان فون پر آ جائے گا، آئندہ اسی سے کھولیں۔
- مالک کا دیا ہوا صارف نام اور پاس ورڈ لکھیں، لاگ اِن دبائیں۔
- اگر بھٹہ کوڈ مانگے تو مالک کا دیا کوڈ لکھیں (مثلاً
SAD208)۔ - اردو اور انگریزی بدلنے کے لیے اوپر UR / EN دبائیں۔
باہر نکلنے کے لیے اوپر دائیں سرخ بٹن (آپ کا نام) دبائیں۔
02سکرین کا تعارف
سب کے لیےاوپر کی پٹی
- لوگو: ہوم پر واپس۔ نیچے چھوٹا نمبر ایپ کا ورژن ہے۔
- 🌙 چاند: رات کا موڈ (رات کی جلائی کے لیے)۔
- UR / EN: زبان۔ سرخ بٹن: باہر نکلیں۔
نیچے کی پٹی
ہوم، روزانہ اندراج، گول نارنجی +، بھٹہ بورڈ اور کھاتہ۔
ہوم
- آج کا خانہ: سلام، تاریخ، موسم، آج کی پتھائی، آگ کس لائن میں، آج کی نقدی، اور باقی اندراج۔
- اسٹاک: اول، دوم، کھنگر، میدان کی کچی اینٹ، بھٹے میں کچی اور پکی اینٹ، باقی کوئلہ۔
- پانچ حصے: آج، بھٹہ، مزدور، پیسہ، رپورٹس۔ کم استعمال ہونے والے صفحے مزید ▾ میں ہیں۔
ہر جگہ ایک جیسا
- نارنجی بٹن محفوظ کرتا ہے، سفید دوسرا انتخاب، سرخ حذف۔
- فہرست میں ✏ ترمیم، ✓ محفوظ، ✕ منسوخ، 🗑 حذف (پہلے پوچھتا ہے)۔
- فہرست کے اوپر خانے فلٹر ہیں: نام یا تاریخ کا حصہ لکھیں۔
- رقم کے خانے میں کوما خود لگتا ہے اور نیچے رقم اردو الفاظ میں لکھی آتی ہے، تاکہ ایک صفر کی غلطی بھی نظر آ جائے۔
- اوپر سیاہ پیغام محفوظ ✓ بتاتا ہے، سرخ پیغام غلطی بتاتا ہے۔
03مشق کا دن
نیا منشی اور مالک · تقریباً 15 منٹیہ ایک بار آزمائشی اندراج سے کریں۔ آخر میں اندراج حذف کر دیں۔
- نیچے روزانہ اندراج دبائیں۔ تاریخ آج کی ہو۔ رنگین پٹی بتاتی ہے کیا مکمل ہے اور کیا باقی۔
- ہوم › آج سے حاضری کھولیں، تین مزدوروں کے لیے ح دبائیں، محفوظ کریں، پھر روزانہ اندراج پر واپس آئیں۔
- پتھائی خانے کا + دبائیں، پتھیر چنیں،
5000اینٹ لکھیں، محفوظ کریں۔ اندراج وقت کے ساتھ نظر آئے گا اور پتھائی کا نشان سبز ہو جائے گا۔ - اسی اندراج پر ✏ دبائیں،
5200کریں، محفوظ کریں۔ ہر غلطی ایسے ہی درست ہوتی ہے۔ - نیچے بڑا + دبائیں، جلائی چنیں: فائرمین، لائن، کوئلہ
1200، درجہ حرارت950، محفوظ کریں۔ - مزدور کا دن میں ایک مزدور چنیں، دستی
500لکھ کر محفوظ کریں۔ - بھٹہ بورڈ کھولیں اور جلائی والی لائن دبائیں: جلائی کی تاریخ اور کوئلہ نظر آئے گا۔
- ہوم › رپورٹس › روزنامچہ: آج کا سب کام وقت کے ساتھ موجود ہے۔
- روزانہ اندراج سے 🗑 دبا کر مشق کے اندراج حذف کریں۔
04پہلی ترتیب
مالک · سیزن کے شروع میں ایک بار- ریٹ: ہوم › مزید › ترتیبات۔ پتھائی، بھرائی، نکاسی، جلائی کے ریٹ، فی ہزار پیشگی کٹوتی، اینٹ کی قیمت اور پیشگی کی حد لکھیں، ہر ایک کے ساتھ سبز محفوظ دبائیں۔
- ابتدائی اسٹاک: پہلے دن بھٹے پر موجود اول، دوم، کھنگر، کچی اینٹ، کوئلہ (کلو) اور دیگر سامان۔ اس کے بغیر اسٹاک صفر سے شروع ہو کر منفی ہو سکتا ہے۔
- بھٹے کا مقام: نقشے پر بھٹہ دبائیں، یا بھٹے پر کھڑے ہو کر میرا موجودہ مقام۔
- گنتی: بھٹہ بورڈ پر لائنیں یا چیمبر چنیں۔
- آگ کے پیچھے گرم لائنیں: کتنی جلی لائنیں ٹھنڈی ہوتی رہیں، مثلاً 40۔
- اقسام: مزدوروں کی کیٹیگری، خریداری کی اشیاء، گاہک کی قسم، ادائیگی کا طریقہ۔ اپنی بھی شامل کریں، مثلاً "آفس بوائے" یا "ڈیزل"۔
- سرکاری ریٹ: صرف ریکارڈ کے لیے۔ مزدوری پر اثر نہیں، انتباہ ابھی بند ہے۔
- صارفین: منشی اور اکاؤنٹنٹ بنائیں (سبق 32)۔
- مزدور: سب مزدور ابتدائی پیشگی کے ساتھ درج کریں (سبق 15)۔
05روزانہ اندراج
منشی، مالک · روز کی ٹائپنگ کی اصل جگہایک دن کا ہر کام یہیں درج اور درست کریں۔
دن چنیں
‹ › سے ایک دن آگے پیچھے، یا تاریخ دبا کر کوئی پرانا دن۔ یہاں کا ہر اندراج اسی تاریخ کا ہو گا۔
پیش رفت کی پٹی
چار جانچ: حاضری، پتھائی، جلائی (دو شفٹیں)، بھرائی۔ سبز مکمل، پیلا باقی۔
شامل، درست، حذف
- ہر کام کا اپنا خانہ ہے: پتھائی، بھرائی، جلائی، نکاسی، دستی، پیشگی، فروخت، وصولی، خریداری۔ اس کا رنگین + دبائیں۔
- محفوظ اندراج وقت کے ساتھ خانے میں نظر آتے ہیں۔
- ✏ سے نمبر بدلیں، مزدوری خود درست ہو جاتی ہے۔
- 🗑 سے حذف۔ کچھ حذف صرف مالک کر سکتا ہے۔
06فوری اندراج اور + بٹن
منشی، مالکگول نارنجی + ہر صفحے سے فوری فارم کھولتا ہے۔ فارم نیچے سے کھلتا ہے اور صرف ضروری خانے ہوتے ہیں۔
| فارم | کیا لکھیں | یاد رکھیں |
|---|---|---|
| پتھائی | پتھیر، اینٹیں، ٹوٹ پھوٹ %، معیار | ٹوٹ پھوٹ خود 2% ہے۔ |
| بھرائی | خالی لائن، اینٹیں، بھرائی والا | اگلی خالی لائن خود چنی جاتی ہے۔ |
| جلائی | فائرمین، دن/رات، لائن، کوئلہ، درجہ حرارت، وقت | آگ والی لائن اور ابھی کا وقت خود۔ |
| نکاسی | تیار لائن، نکاسی والا، اول، دوم، کھنگر، ٹوٹی | ایک بار محفوظ کرنے سے نکاسی مکمل۔ |
| دستی | مزدور، رقم | ہفتے کے دوران لی گئی نقدی۔ |
| پیشگی | دی یا وصولی، مزدور، رقم | حد سے زیادہ پر مالک کی وجہ۔ |
| فروخت | گاہک، گریڈ، تعداد | قیمت ترتیبات سے۔ |
| وصولی | بقایا بل، رقم، طریقہ | بل کا بقایا خود آ جاتا ہے۔ |
| خریداری | چیز، سپلائر، مقدار، ریٹ | سپلائر کے کھاتے میں خود جاتی ہے۔ |
07مزدور کا دن
منشی- روزانہ اندراج میں مزدور کا دن میں نام کا حصہ لکھ کر مزدور چنیں۔
- حاضر، غیر حاضر، چھٹی یا آدھا دن دبائیں، فوراً محفوظ ہو جاتا ہے۔
- پتھیر، بھرائی، نکاسی والوں کی اینٹیں لکھ کر محفوظ کریں۔
- دستی یا پیشگی لکھ کر اس کا محفوظ دبائیں۔
- کارڈ آج کے اندراج اور پیشگی بقایا دکھاتا ہے۔
08حاضری
منشی · ہر صبح- ہوم › آج › حاضری۔ تاریخ دیکھیں۔
- کیٹیگری یا نام سے تلاش کریں۔
- ہر مزدور کے لیے ح، غ، چ یا ½ دبائیں۔ سب حاضر سے سب حاضر، پھر غیر حاضر بدلیں۔
- اوپر محفوظ کریں، یا قطار کے آخر میں ✓ سے ایک ایک۔
- نام دبائیں تو ہفتہ، 15 دن یا مہینے کا ریکارڈ۔
09پتھائی
منشی- روز کی پتھائی روزانہ اندراج میں بہتر ہے۔ پتھائی صفحہ مکمل فہرست اور کل دکھاتا ہے۔
- خالص تعداد = پتھائی − ٹوٹ پھوٹ %۔ مزدوری خالص تعداد پر فی ہزار ریٹ سے۔
- پرانا اندراج فہرست میں ✏ سے درست کریں۔
10ہفتہ وار اندراج
منشی · جب ہفتے کے آخر میں کاپی سے لکھنا ہو- ہوم › آج › ہفتہ وار اندراج۔ اوپر پتھائی، بھرائی یا نکاسی چنیں۔
- ‹ › سے ہفتہ (ہفتہ تا جمعہ)۔
- ہر مزدور کی ہر دن کی تعداد لکھیں۔ سبز خانے پہلے سے محفوظ ہیں۔
- نکاسی میں گریڈ چنیں، ایک وقت میں ایک گریڈ۔
- پورا ہفتہ محفوظ کریں دبائیں۔
11بھٹہ بورڈ
سب کے لیےبھٹہ لائن وار نقشے پر۔ لائن 1 اوپر درمیان میں، گھڑی کی الٹی سمت 240 تک۔
| رنگ | حالت | مطلب |
|---|---|---|
| سلیٹی | خالی | بھرائی کے لیے تیار |
| ہلکا سبز | بھرائی جاری | کچی اینٹ بھری، پری ہیٹنگ نہیں |
| سبز | پری ہیٹنگ | ہاتھ سے پری ہیٹنگ لگائی |
| سرخ | جل رہا ہے | آگ یہاں (آخری جلائی اندراج) |
| سنہری + سبز نقطہ | ٹھنڈا ہو رہا ہے | جل گئی، ابھی گرم |
| ہلکا پیلا | نکاسی کے لیے تیار | ٹھنڈی ہو گئی |
| نیلا | نکاسی جاری | نکاسی ٹیم کام پر |
- لائن دبائیں، اس کا خانہ نیچے سے کھلتا ہے۔
- رنگین مرحلہ بٹن لائن کو آگے بڑھاتے ہیں: بھرائی › پری ہیٹنگ › جلائی › ٹھنڈا › نکاسی۔
- خانے میں بھرائی، جلائی، ٹھنڈا ہونے کی تاریخ، اینٹیں، کوئلہ، مسائل اور پچھلے چکر نظر آتے ہیں۔
12بھرائی
منشی- بھٹہ بورڈ پر خالی (سلیٹی) لائن دبائیں، یا بھرائی کا فوری فارم۔
- بھرائی والا یا ٹیم، اینٹیں (مثلاً
4200) اور تاریخ۔ - لائن بھرائی محفوظ کریں۔ اگلی لائن اسی بھرائی والے کے ساتھ کھل جاتی ہے۔
- پری ہیٹنگ لگانے کے لیے پری ہیٹنگ بٹن دبائیں۔
صرف مالک: بھرائی میں ترمیم اور بھرائی واپس لیں (جلنے سے پہلے)۔
13جلائی
منشی، مستری · ہر شفٹ- ہوم › بھٹہ › جلائی، یا فوری فارم۔
- فائرمین، دن یا رات، اور لائن نمبر چنیں (نیچے چھوٹے نقشے پر لائن دبا کر بھی)۔
- کوئلہ (کلو) اور درجہ حرارت لکھیں، تاریخ اور وقت دیکھیں۔
- اندراج کریں۔ لائن بھٹہ بورڈ پر سرخ ہو جاتی ہے اور کوئلہ اس لائن میں جمع۔
14نکاسی
منشی- ہلکی پیلی (تیار) لائن دبائیں، نکاسی والا چنیں، نکاسی ٹیم مقرر کریں۔ لائن نیلی ہو جاتی ہے۔
- لائن خالی ہونے پر دوبارہ کھولیں، اول، دوم، کھنگر، ٹوٹی لکھیں، تعداد محفوظ کریں۔
- لائن خالی، اسٹاک بڑھ گیا، نکاسی والے کی مزدوری جمع۔
فوری فارم دونوں کام ایک بار میں کرتا ہے۔ مالک غلطی سے مقرر ٹیم نکاسی منسوخ کریں سے ہٹا سکتا ہے۔
15مزدور
مالک، منشی- ہوم › مزدور › مزدور۔
- لازمی: نام، ولدیت، شناختی کارڈ، تاریخ پیدائش، قسم، موبائل نمبر، ابتدائی پیشگی (نہ ہو تو 0)، معاہدہ: روزانہ اینٹیں۔
- اختیاری: حوالہ / جمعدار (مالک کے خلاصے میں جمعدار گروپ بنتا ہے)، اپنا ریٹ اور کٹوتی، EOBI اور PESSI۔
- + شامل کریں مزدور دبائیں۔
فہرست میں ہر مزدور کا موبائل، پیشگی بقایا اور روزانہ اینٹیں، تاکہ مزدور سے تصدیق ہو سکے۔
16پیشگی اور وصولی
مالک، منشی- ہوم › مزدور › پیشگی، یا فوری فارم۔
- مزدور چنیں، اوپر بقایا پیشگی نظر آئے گی۔
- رقم اور تاریخ لکھ کر پیشگی دیں، یا واپسی پر وصولی درج کریں۔
- حد سے زیادہ پر مالک وجہ لکھے۔ پرچی پرنٹ سے مزدور کا حساب۔
17دستی اور جمعرات کا حساب
مالک، اکاؤنٹنٹہفتے کے دوران: دستی
جمعرات سے پہلے لی گئی نقدی: مزدور کا دن، فوری فارم، یا ہفتہ وار حساب صفحے پر۔
جمعرات: ہفتہ وار حساب
- بدھ کو مالک کا خلاصہ میں درکار نقدی دیکھیں (سبق 25)۔
- ہفتہ وار حساب کھولیں، کیٹیگری اور ہفتے کی تاریخیں چنیں۔
- تجویز دبائیں: ہر مزدور کی اینٹیں، مزدوری، پیشگی کٹوتی، دستی اور جمعرات کی نقدی۔
- ضرورت ہو تو رقم بدلیں، پھر محفوظ کریں اور ادا کریں۔
- حالیہ ادائیگیاں میں پرچی پرنٹ: ہر مزدور کی الگ پرچی۔
فارمولا: مزدوری − پیشگی کٹوتی − دستی = جمعرات کی نقدی
18کھاتہ
مالک، اکاؤنٹنٹ- مزدوروں کا کھاتہ: کوئی بھی مزدور (پتھیر، بھرائی، جلائی، منشی، آفس بوائے)، پہلے دن سے ہر اندراج: نام، جمع اور بقایا۔
- دیگر کھاتے: باقی سب (سبق 19)۔
19دیگر کھاتے
مالک، اکاؤنٹنٹ، منشیمزدور اور گاہک کے علاوہ سب: مستری، ٹریکٹر، کوئلہ اور مٹی کے سپلائر، ڈیزل۔
- کھاتہ › دیگر کھاتے › نیا اندراج۔
- نام لکھیں (پرانے نام خود آ جاتے ہیں)، قسم چنیں: جمع (ان کا حق) یا نام (انہیں دیا)۔
- مزدوری / کام کا بل اور کرایہ / سروس جمع ہیں؛ ادائیگی کی اور پیشگی دی نام ہیں۔
- رقم، ادائیگی کا طریقہ اور تفصیل لکھ کر + شامل کریں۔
مثال — کاشف مستری: ہر کام کا بل جمع، ہر ادائیگی نام۔ بقایا وہ رقم ہے جو بھٹے نے ابھی دینی ہے۔
20فروخت، بکنگ اور چالان
مالک، اکاؤنٹنٹ، منشینیا گاہک
ہوم › پیسہ › فروخت › نیا گاہک۔
بکنگ (پرچی)
- بکنگ میں گاہک، گریڈ، بک کی گئی تعداد اور ایڈوانس لکھیں۔
- ایڈوانس کیش بک میں جاتا ہے۔ فہرست میں اٹھائی اور باقی اینٹیں۔
ترسیل (بل اور چالان)
- نیا بل: گاہک، گریڈ، تعداد۔
- ٹرک/ٹرالی کا گاڑی نمبر، ڈرائیور، منزل، کرایہ۔
- گاہک کی بکنگ ہو تو وہ چنیں، اینٹیں بکنگ سے کم ہو جائیں گی۔
- محفوظ کرنے پر ڈلیوری چالان نمبر کے ساتھ کھلتا ہے: پرنٹ کریں یا WhatsApp پر بھیجیں۔
وصولی
ادائیگی درج کریں میں بقایا بل دبائیں، رقم اور طریقہ دیکھ کر محفوظ کریں۔
21خریداری (مال آیا)
منشی، اکاؤنٹنٹ- ہوم › پیسہ › خریداری، یا فوری فارم۔
- چیز چنیں؛ نئی چیز کے لیے نئی چیز شامل کریں۔
- سپلائر کا نام ہر بار ایک جیسا لکھیں تاکہ سب ایک کھاتے میں آئے۔
- کوئلہ: گاڑی نمبر، مقدار ٹن میں، فی ٹن ریٹ، کرایہ۔ دیگر: تفصیل، مقدار، ریٹ۔
- + شامل کریں۔ کوئلے کا اسٹاک بڑھتا ہے اور سپلائر کے کھاتے میں پوری رقم جمع۔
22کیش بک اور نقدی گنتی
مالک، اکاؤنٹنٹ- ہوم › پیسہ › کیش بک (نقدی)، دن چنیں۔
- ابتدائی نقدی، کل آمد، کل خرچ، اختتامی نقدی۔
- دن کے آخر میں ہاتھ کی نقدی گن کر نقدی گنتی میں لکھیں، محفوظ کریں۔
- سبز = کتاب سے مل گئی۔ سرخ = فرق؛ دن بند کرنے سے پہلے غائب اندراج تلاش کریں۔
23ذاتی حساب
صرف مالک · نجیمالک کا ذاتی پیسہ، بھٹے سے الگ: ادھار لیا/دیا، واپسیاں، گھر کے خرچ۔ صرف مالک دیکھ سکتا ہے۔ دیگر کھاتوں کی طرح: خلاصہ، نیا اندراج، تمام اندراجات (قطار میں ترمیم)، اور رپورٹ پی ڈی ایف کے ساتھ۔
24روزنامچہ
سب کے لیےہوم › رپورٹس › روزنامچہ۔ تاریخ چنیں: اس دن کا ہر کام وقت کے ساتھ، اوپر خلاصہ۔
25مالک کا خلاصہ
مالک، اکاؤنٹنٹ- جمعرات کو نقدی درکار: اس ہفتے کی مزدوری − دی گئی دستی، ہر مزدور کی۔
- لاگت فی ہزار اینٹ (30 دن): مزدوری + دیگر خرچ ÷ نکاسی کی اینٹیں۔
- ہمیں دینا ہے: ہر سپلائر/پارٹی کا بقایا۔
- جمعدار گروپ: ہر جمعدار کے مزدور اور کل پیشگی۔
- چھوڑ گئے، پیشگی باقی۔
WhatsApp سے دن کا مختصر خلاصہ بھیجیں۔
26صحت جانچ
مالک، اکاؤنٹنٹ · ہفتے میں ایک بارغلط لگنے والے اعداد درست کرنے کے لنک کے ساتھ: ابتدائی اسٹاک نہیں، کوئلہ یا اینٹ منفی، 7 دن سے حاضری نہیں، 15 دن سے تیار لائنیں، بغیر سپلائر خریداری۔ "سب ٹھیک ہے" کا مطلب رپورٹیں قابلِ بھروسہ ہیں۔
27انسائٹس
مالک، اکاؤنٹنٹ- ہوم › رپورٹس › انسائٹس۔
- مدت: 1 دن (کل، 24 گھنٹے)، 7، 15، 30، 90، 180، 365 دن یا اپنی مرضی۔
- کارڈ: پتھائی، بھرائی، جلی لائنیں، بھٹے کی صورتحال، نکاسی، فروخت، کوئلہ، اسٹاک۔
- گراف: ہر ایک میں روزانہ اوسط (بائیں) اور رجحان (دائیں)۔ نیچے کے خانوں سے حصے دکھائیں یا چھپائیں۔
28رپورٹس اور پرنٹ
مالک، اکاؤنٹنٹ- ہوم › رپورٹس › رپورٹس، مدت چنیں۔
- شامل کرنے کے حصے چنیں۔
- پرنٹ / پی ڈی ایف دبائیں، پرنٹ کی کھڑکی میں Save as PDF۔
29درستگی اور ریکارڈ
مالک- درستگی کی بہترین جگہ: اس تاریخ کا روزانہ اندراج، ✏ یا 🗑۔
- درستگی اور حذف (ہوم › مزید): بھرائی اور نکاسی کے ریکارڈ، مزدوری خود واپس۔
- تمام اندراجات اور سرگرمی کا ریکارڈ: کس نے کب کیا بدلا۔
30موسم
سب کے لیےہوم › مزید › موسم۔ آج گھنٹہ وار، یا 3، 7، 15 دن، بھٹے کے مشوروں کے ساتھ: بارش میں کچی اینٹیں ڈھانپیں، تیز ہوا، گرمی، اچھی سکھائی کے دن۔
31ترتیبات
مالک| ترتیب | کام |
|---|---|
| پیشگی / منشی کی حد | بغیر وجہ سب سے بڑی پیشگی؛ منشی کی اپنی حد |
| فی ہزار ریٹ | پتھائی، بھرائی، نکاسی؛ جلائی فی شفٹ |
| فی ہزار پیشگی کٹوتی | جمعرات کے حساب میں کٹنے والی پیشگی |
| اینٹ کی قیمت | اول، دوم، کھنگر کی عام قیمت |
| آگ کے پیچھے گرم لائنیں | کتنی لائنیں ٹھنڈی رہیں |
| منفی اسٹاک کی اجازت | اسٹاک صفر سے کم ہو تب بھی اندراج |
| سرکاری ریٹ | صرف ریکارڈ؛ انتباہ ابھی بند |
| ابتدائی اسٹاک، بھٹے کا مقام، اقسام | اوپر سبق 4 میں |
32صارفین اور اجازتیں
مالک- ہوم › مزید › صارفین: صارف نام، پاس ورڈ، کردار، شامل کریں۔
- کردار: مالک سب، اکاؤنٹنٹ پیسہ اور رپورٹس، منشی روز کا کام، مستری جلائی اور نکاسی، ویور صرف دیکھنا۔
- اجازتیں سے مزدور، پیشگی، ترتیبات اور اقسام میں دیکھنا، شامل، ترمیم، حذف الگ الگ۔
33دن بند کرنا
مالک- روزانہ اندراج میں دن مکمل اور نقدی گنتی درست ہو۔
- دن بند کریں: وہ دن اور پہلے کے سب دن بند، عملہ تبدیلی نہیں کر سکتا۔
- بعد میں درستگی کے لیے دن دوبارہ کھولیں، درست کریں، پھر بند کریں۔
34بیک اپ اور اپڈیٹ
سرور سنبھالنے والے کے لیےہر رات 11:59 (پاکستان وقت) پورے ڈیٹا کا بیک اپ، آخری 3 محفوظ۔ سرور (VPS) پر:
| ایپ اپڈیٹ | bash /var/www/brick-kilm-erp/update.sh |
| رات کا بیک اپ شروع (ایک بار) | bash /var/www/brick-kilm-erp/scripts/backup.sh --install |
| ابھی بیک اپ | bash /var/www/brick-kilm-erp/scripts/backup.sh |
| بیک اپ واپس لائیں | bash /var/www/brick-kilm-erp/scripts/backup.sh --restore <file> |
35مسائل اور حل
سب کے لیےایپ پرانی لگ رہی ہے
نیچے کھینچ کر تازہ کریں یا ایپ بند کر کے کھولیں۔ لوگو کے نیچے ورژن دیکھیں۔
"آف لائن محفوظ"
سگنل نہیں۔ کام جاری رکھیں، اندراج خود جائیں گے۔ دوبارہ مت لکھیں۔
کوئلہ یا اسٹاک منفی
صحت جانچ کھولیں۔ عموماً ابتدائی اسٹاک یا کوئی خریداری درج نہیں۔
لائن نکاسی جاری پر اٹکی ہے
نکاسی شروع ہوئی مگر مکمل نہیں۔ تعداد لکھ کر مکمل کریں، یا مالک نکاسی منسوخ کرے۔
غلط دن پر اندراج
اس دن کے روزانہ اندراج سے حذف کریں اور صحیح دن پر لکھیں۔ دن بند ہو تو مالک سے کہیں۔
ایک سپلائر دو بار
نام مختلف لکھا گیا۔ اندراج میں نام بالکل ایک جیسا کر دیں۔
بھٹہ منیجر · ورژن 2.3.6 کے لیے لکھا گیا۔